Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ویکسین خریدنے کی...
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2021 02:42pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا ویکسین خریدنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ایک ارب سے زائد رقم مختص کردی جبکہ ویکسین کی خریداری کیلئے محکمہ صحت پنجاب کو ٹاسک سونپ دیا گیا ۔

کورونا وائرس سے وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے 2ملازمین جاں بحق

دوسری جانب کورونا وائرس سے وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے 2روز میں 2ملازمین جاں بحق جبکہ 18 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول آفیسر حامد رضا اور ویٹر جاوید کورونا سے جان کی بازی ہار گئے،18 سے زائد ملازمین کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ایوان وزیراعلی میں کورونا ایس او پی پر پابندیاں مزید سخت کردی گئی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقاتیوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ ہاوس میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کو لازمی ماسک پہننے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میٹنگز کیلئے آنے والوں کیلئے بھی ماسک کی پابندی کے احکامات جاری کردیئےگئے ہیں۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

corona vaccine