Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

غیر معیاری اسٹنٹ کیس: نیب کو پرائسنگ کمیٹی کا ممبر بنانے کی استدعامسترد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے غیرمعیاری اسٹنٹ کیس میں نیب کو پرائسنگ...
اپ ڈیٹ 01 اپريل 2021 12:23pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے غیرمعیاری اسٹنٹ کیس میں نیب کو پرائسنگ کمیٹی کا ممبر بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قومی وصوبائی ہیلتھ کمیشن کے سربراہان اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز جاری کر دیئے، عدالت نے این آئی سی بی کی سفارشات پرعمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے غیرمعیاری اسٹنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملک بھر میں غیر معیاری اسٹنٹ استعمال ہو رہے ہیں، امراض قلب کے معاملات کو نا تجربہ کار ماہرین پر چھوڑ دیا۔

چیئرمین لائف سونگ ڈیوائسز پرائسنگ کمیٹی اظہرکیانی نے تسلیم کیا کہ مارکیٹ میں غیرمعیاری اسٹنٹ کی بھر مار ہے، ناتجربہ کار مریضوں کو اسٹنٹ ڈال رہے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ غیرمعیاری اسٹنٹ امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ نے غیر معیاری اسٹنٹ کیخلاف فیصلہ دیا، عدالتی احکامات اورنیشنل انٹروینشل کارڈیالوجی بورڈ کی سفارشات پرعمل نہیں ہورہا۔

عدالت نے نیب کو پرائسنگ کمیٹی کا ممبر بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے این آئی سی بی کی سفارشات پرعمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

NAB

Supreme Court

اسلام آباد

CJP Gulzar Ahmed