Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں کورونا ویکسین کا نیا سکینڈل سامنے آگیا، اہم انکشاف

پاکستان میں بکنے والی کورونا ویکسین کا سکینڈل سامنے آگیا،...
شائع 01 اپريل 2021 08:46am

پاکستان میں بکنے والی کورونا ویکسین کا سکینڈل سامنے آگیا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستان میں سپوتنک فائیو مقررہ قیمت سے زیادہ میں فروخت ہو رہی ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا سپوتنک فائیو کی مقررہ قیمت سےزیادہ وصولی کی شکایت موصول ہوئی ہیں، حکومت اس طرح کے اقدامات کو فوری طور پر روکے۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا کہ نجی کمپنی مقررہ قیمت سےزیادہ وصول کررہی ہے، خط کے متن میں کہا گیا کہ نجی کمپنی ویکسین سپوتنک فائیو کی 50 ہزار خوراکیں درآمد کررہی ہے، نجی کمپنی نےویکسین سرکاری اور نجی اسپتالوں کو فروخت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، اندیشہ ہےنجی کمپنی وفاقی،صوبائی حکومتوں کو3 گناہ تک زیادہ قیمت پرویکسین فروخت کرےگی۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا نجی کمپنی کے اس طرح کے اقدامات سے قومی خزانےکواس خریداری سےبھاری نقصان اٹھانا پڑےگا،خط میں انکشاف کیا گیا کہ ویکسین سپوتنک فائیوکی دوخوراکوں کی قیمت 25 کی بجائے 54 ڈالر مقررکی گئی ہے،حکومت نے اس ویکسین کیلئے بھی 25 کروڑ ڈالر مختص کیے ہوئے ہیں ،سپوتنک فائیوویکسین کی 54 ڈالرپرخریداری سےقومی خزانےکوبھاری نقصان کا اندیشہ ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نےخط کی کاپی سپریم کورٹ، نیب کوبھی بھجوا دی ہے ۔

corruption

پاکستان

sputnik v

covid vaccine

Transparency International