Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس :پی ٹی آئی کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے غیرملکی پارٹی ...
شائع 30 مارچ 2021 01:36pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے غیرملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ، اسکروٹنی کمیٹی نے تحقیقات میں تاخیر کا ملبہ اکبر ایس بابر پرڈال دیا۔

ممبرپنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کے کیس کی سماعت کی۔

اسکروٹنی کمیٹی اور پی ٹی آئی نے اکاؤنٹس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے کی درخواست پر جواب جمع کرایا۔

ممبر پنجاب نے کہا اکبر ایس بابر کی درخواستوں کے باعث سکروٹنی کبھی مکمل نہیں ہو گی،غلط فنڈنگ ایک شخص سے بھی ہو تو ممنوعہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے، لازمی نہیں کہ ہزاروں افراد کی ٹرانزیکشنز کو چیک کریں،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں اکبر ایس بابرنے کہاکہ فیصلہ بروقت ہوتا تو تحریک انصاف کی موجودہ قیادت شفاف لوگوں کے پاس ہوتی۔

تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے کہا کہ کہ یکم اپریل کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو اسکروٹنی کمیٹی نے فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے طلب کر رکھا ہے اکبرایس بابرکا ایزی لوڈ آنا بند ہو جائے گا۔

اسکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کو غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے بدھ کو طلب کر رکھا ہے ۔

ECP

islmabad

foreign funding case

Akbar S. Babar