Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرکریک ڈاؤن ،3افراد گرفتار

لاہور:پنجاب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری...
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2021 01:48pm

لاہور:پنجاب میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے،لاہور میں 10دکانیں،3 ہوٹل اور 2شادی ہال سِیل کردیئے گئے ،3افراد کو گرفتار اور40ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 3بس ٹرمینلز پر بسیں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔

کورونا ایس اوپیزپر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف پنجاب حکومت نے سخت ایکشن لیتےہوئے پابندیوں کے باجود کھلی دکانوں اور میرج ہالز سمیت ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا، متعدد افراد گرفتار جبکہ جرمانے کی سزائیں بھی دی گئیں۔

صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ہر طرح کی تقریبات اور ٹرانسپورٹ ایک ہفتے کیلئے بند کردیں، ٹرانسپورٹ کی بندش پر کچھ لوگوں کو تحفظات ہیں تو کچھ اسے ضروری قرار دیتے ہیں۔

کورونا کی حالیہ لہر خطرناک ترین ہوگئی، 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 73اموات سامنے آگئیں جبکہ صوبے میں 2467افراد مرض کا شکار ہوئے۔

ماسک کی پابندی کیلئے ضلعی انتظامیہ لاہور نے 11افراد کو گرفتار اور 2کیخلاف مقدمات درج کروائے مگر اس سب کے باوجود روئیے ابھی بھی غیر سنجیدہ ہیں۔

لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور شیخوپورہ میں پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

گزشتہ روز لاہور میں 31دکانیں، اسٹورز اور میرج ہالز سیل کئے گئےجبکہ 3افراد کو گرفتار کیا گیا اور 3بس ٹرمینلز پر بسوں کو قبضے میں لیا گیا۔

coronavirus sops

lahore

punjab

Violation

seal

marriage hall

Shops