Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این سی او سی یوں بنایا گیا جیسےکشمیرفتح کرنےجارہے ہوں، شاہدخاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے این سی او سی...
اپ ڈیٹ 30 مارچ 2021 01:35pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن)کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے این سی او سی کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا کہ پاکستان کے سوا دنیا نے کورونا پر قابو پا لیا، این سی او سی کورونا پر قابو پانے میں ناکام ہوگیا، این سی اوسی کے ایجنڈے میں کورونا ویکسین کا ذکر نہیں، این سی او سی یوں بنایا گیا جیسے کشمیر فتح کرنے جا رہے ہوں۔

اسلام آبادمیں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ نیب اور ملک اکھٹے نہیں رہ سکتے، اس نے اپنی سیاست کرنی ہے، حکومت کو توڑنا ہے اپوزیشن کو دبانا ہے،احتساب بیور وکے اپنے حالات یہ کہ ہیں ان کخلاکف براڈ شیٹ سیکنڈل آیا ہے مگر اس کی فائلیں غائب کردی گئی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے مزیدکہا کہ نیب کے اقدامات ملکی مفاد میں نہیں،3وزرائے اعظم کا کیس کئی سال سے چل رہا ہے ،نیب سیاسی نظام سےعوام کااعتماداٹھاناچاہتاہے،نیب کامقصدصرف یہی ہے کہ سیاستدانوں کی کردار کشی کی جائے،نیب آمرنےسیاستدانوں کوکنٹرول کرنےکیلئےبنایاتھا۔

رہنماء ن لیگ کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کےعلاوہ پوری دنیا کوروناپرقابو پاچکی ہے،این سی او سی ایسےبنایاگیا جیسےکشمیرفتح کرنےجارہے ہیں،این سی او سی نے16نکاتی پالیسی بنائی تھی،این سی او سی کا13واں نکتہ ماسک کااستعمال تھا،دنیا بھرمیں ماسک کا استعمال اولین ترجیح ہے،ملک میں کہیں چلےجائیں،کوئی ماسک نہیں لگاتا،ثابت ہوچکا ہے کہ این سی او سی ناکام ہوگیا ہے،این سی اوسی کےایجنڈےمیں کوروناویکسین کاذکرنہیں۔

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ 3سال بعد پتہ چلاہےکہ وزیرخزانہ نالائق آدمی تھا،مہنگائی روز بروزبڑھ رہی ہے،بےروزگاری میں اضافہ ہوا،پاکستان واحد ملک ہےجس نےپولیوکاایک ٹیکہ نہیں خریدا،واحدملک ہےجس نےپرائیویٹ سیکٹرکو ویکسین خریدکربیچنےکی اجازت دی،حکومت جان لے کہ وزیر بدلنے سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوگی۔

NAB

NCOC

coronavirus

Shahid Khaqan Abbasi

پاکستان

اسلام آباد