شہباز شریف ضمانت کیس، سماعت 13 اپریل تک ملتوی
مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے نیب سےجواب طلب کرتےہوئےسماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
شہباز شریف کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے۔
شہباز شریف کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو نیب نے بدنیتی سے گرفتار کیا۔حکومت نے اپوزیشن کی آواز دبانے کےلئے شہباز شریف کےخلاف مقدمات کی سیریز شروع کی۔
وکلاء نےبتایاکہ شہباز شریف 28 ستمبر 2020 سے گرفتار ہیں۔ریفرنس میں 110 گواہ ہیں اور ٹرائل ابھی ابتدائی سطح پر ہے۔ حراست کی وجہ سے بطور اپوزیشن لیڈر اور سیاسی جماعت کے فرائض انجام دینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے نیب سے13اپریل کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Comments are closed on this story.