Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خواجہ آصف ضمانت کیس: نیب سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار لیگی...
شائع 29 مارچ 2021 06:06pm

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار لیگی رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد گورال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

خواجہ آصف کےوکیل نےعدالت کو بتایا کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں ان کے موکل کو 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ سابق وزیردفاع اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پرجیل میں ہیں۔نیب کو تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کر دی ہیں۔نیب نے خواجہ آصف کیخلاف شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت پیش نہیں کیا۔موجودہ حالات میں خواجہ آصف کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ عدالت کے اطمینان کےلئے ہر قسم کی گارنٹی دینے کو تیار ہیں کہ خواجہ آصف ٹرائل میں شامل ہونگے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Lahore High Court

Khwaja Asif

Assets beyond means