Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور:بغیر ماسک96 اورکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج

لاہور پولیس کی شہر بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر...
شائع 29 مارچ 2021 12:21pm

لاہور پولیس کی شہر بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، بغیر ماسک96اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 120 مقدمات درج کرلئے گئے ۔

لاہورمیں کورونا ایس او پیزکی خلاف وزری پرکارروائیاں جاری ہیں،ماسک نہ پہنےوالے96 افراد کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پر120مقدمات درج کئے گئے،سب سے زیادہ کارروائی سٹی ڈویژن میں کی گئی۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ حکومتی گائیڈلائنزپرمن وعن عملدرآمد کرایاجائےگا جبکہ پولیس، ضلعی حکومت اورمحکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپنی اوردوسروں کی حفاظت کیلئےماسک کےاستعمال کو یقینی بنائیں۔

کورونا میں اضافہ:ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج اور جرمانے شروع

پنجاب میں کورونا نے پنجے گاڑھ لئے، حکومت نے ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج اور جرمانے شروع کر دیئے لیکن اب بھی کچھ افراد ماسک پہننے کو تیار نہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدت اختیار کی تو حکومت نے پابندیوں پر سختی کرنا شروع کردی،ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوا تو بیشتر افراد بازاروں میں ماسک پہنے دکھائی دئیے مگر کچھ افراد ابھی بھی ماسک پہننے کو تیار ہی نہیں۔

لاہور میں لاک ڈاؤن سے متعلق بھی آج فیصلے کا امکان ہے جبکہ بیشتر شہریوں نے حکومت سے لاک ڈاون نہ لگانے کی اپیل کردی۔

شہری کہتے ہیں لاک ڈاؤن غریبوں کو فاقوں پر پہنچا دیتا ہے، حکومت پہلے ریلیف دے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر لاہور میں گزشتہ روز 40سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور بس ٹرمینلز پر 40 گاڑیوں کے ایک لاکھ روپے کے چالان بھی کئے گئے۔

SOPS

coronavirus

fire

lahore

Violation

Face Mask