Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

'ایران ان ملکوں جیسا نہیں جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں'

ایران کے مشیر رہبر انقلاب اسلامی اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے نمائندہ خصوصی علی لاریجانی کا کا کہنا ہے کہ ایران ان ملکوں جیسا نہیں ہے جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں۔
اپ ڈیٹ 29 مارچ 2021 10:05am

ایران کے مشیر رہبر انقلاب اسلامی اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے نمائندہ خصوصی علی لاریجانی کا کا کہنا ہے کہ ایران ان ملکوں جیسا نہیں ہے جو ایک فون کال پر اپنا فیصلہ بدل لیتے ہیں۔

گزشتہ روز تہران میں چین اور ایران کے درمیان 25 سالہ تعاون کا معاہدہ طے پایا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات اب سٹریٹجک سطح پر پہنچ گئے ہیں اور چین ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ موجودہ صورتحال ہمارے ایران کے ساتھ تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی ، ہمارا تعلق مستقل اور سٹریٹجک ہے۔

اس دوران علی لاریجانی نے کہا کہ ’ ایران دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں آزاد ہے اور وہ ان ملکوں جیسا نہیں ہے جو ایک فون کال پر اپنی پوزیشن بدل لیتے ہیں۔‘

china

پاکستان

Iran