Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'پی ڈی ایم متحد ہے'

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم...
شائع 26 مارچ 2021 07:27pm

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اکٹھی ہے ، چاہتے ہیں پی ڈی ایم متحد رہے ۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے پریس کانفرنس کی ہے ، وہ کہتے ہیں مجھے بی اے پی نے ووٹ نہیں دیا ، پی ڈی ایم اکٹھی ہے ، چاہتے ہیں پی ڈی ایم متحد رہے ، ایک قدم کی وجہ سے غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ، ۔پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہاں سے مل کر ان کو اعتماد میں لوں گا ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر اتحاد نہیں ٹوٹتے،

زرداری ہاوس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بی اے پی کی حمایت سے اپوزیشن لیڈر نہیں بنا ، ھم چا ہتے ہیں پی ڈی ایم متحد رہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو اعتماد میں لوں گا، اپوزیشن لیڈر کے لئے اکثریت دکھائی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی آواز عوام کی آواز ہے ، ہمیں اس کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے،

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملہ پر اختلاف رائے تھا، اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہے، پیپلزپارٹی اپنی سی ای سی کے اجلاس میں استعفوں کے معاملے پر فیصلہ کرے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کو یقین دلاتا ہوں ہم اکٹھے تھے اور اکٹھے چلیں گے ، کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے، میرا بطور اپوزیشن لیڈر انتخاب پی ڈی ایم کی کامیابی ہے۔

PDM

PPP

Senate election

chairman senate

gilani letter