Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کی نیب پیشی پر کارکنوں کوساتھ لانےکیخلاف درخواست نمٹادی گئی

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے...
اپ ڈیٹ 25 مارچ 2021 03:03pm

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کیخلاف نیب کی درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنوں کو ساتھ لانے کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ مریم نواز کو نیب نے 26 مارچ کو 2کیسز میں طلب کر رکھا ہے، مریم نے اعلان کیا ہے کہ وہ سیاسی کارکنوں کا ہجوم ساتھ لے کر آئیں گی ان کے بیانات دھمکی آمیز ہیں جس سے امن و امان خراب ہونے کا خدشہ ہے لہذا عدالت انہیں ایسا کرنے سے روکے۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے استفسار کیا کہ اس معاملے کو عدالت میں لانے کی کیا ضرورت ہے، یہ تو ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو یقینی بنائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ اتنی بڑی جماعت کو عدالت کیا کہے کہ ایسا نہ کریں، آپ رینجرز لگائیں یا فوج، یہ ایک سیاسی جماعت کا معاملہ ہے وہ جانے اور حکومت جانے۔

عدالت نے نیب کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ ہر شخص کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیئے،اگر کوئی قانون کی پاسداری نہیں نہیں کرے گا تو قانون اپنا رستہ اختیار کرے گا۔

NAB

LHC

Maryam Nawaz

lahore