Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مولانا فضل الرحمن کی سیاست خلاء میں لٹک رہی ہے'

وزیرداخلہ شیخ رشیدنےاپوزیشن کو تنقید کانشانہ بناتےہوئےکہاہے ...
شائع 24 مارچ 2021 07:03pm

وزیرداخلہ شیخ رشیدنےاپوزیشن کو تنقید کانشانہ بناتےہوئےکہاہے کہ پی ٹی ایم قصہ پارینہ ہو چکی۔مولانا فضل الرحمن کی سیاست خلاء میں لٹک رہی ہے۔پی ڈی ایم میں 11 نہیں ڈھائی پارٹیاں ہیں۔مریم نوازضمانت کروانےکے باوجود کارکنوں کو نیب آفس پہنچنے کی ہدایت کررہی ہیں۔دنیا کی سیاست میں کبھی نہیں سنا کہ عدالتوں پر یلغار کی جائے۔

وزیرداخلہ شیخ رشیدنے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی حالت پر ترس آتا ہے، ان کی سیاست خلاءمیں لٹک رہی ہے۔پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، یہ 11 نہیں یہ ڈھائی پارٹیاں ہیں۔

انہوں نےکہا کہ مریم نواز نے خود ضمانت کروالی،کارکنوں کو نیب آفس پہنچنے کی ہدایت کررہی ہیں۔نواز شریف کوئی امام خمینی نہیں ہیں جو انکی کال پرعوام باہر نکل آئے ،صرف عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر مریم نواز کی پیشی پر رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی۔

شیخ رشید نے صحافیوں کے لئے میڈیا سٹی بنانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو ہدایت دی ہے کہ رجسٹرڈ صحافیوں کی درخواستیں لی جائیں۔

PDM

Interior Minister

shiekh rasheed

Maryam Nawaz

JUIF