Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے کی کارروائی،ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث 4 افراد گرفتار

ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ہیومن ٹریفکنگ میں...
شائع 24 مارچ 2021 08:54am

ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے ایک سو چوبیس پاسپورٹ اور کمپیوٹرز بھی قبضے میں لے لئے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے گلبرگ میں واقع پلازہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزہ کے کاروبار میں ملوث ٹریول آفس سیل کردیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ایجنسی سے چار ملزمان عاصم ریاض، محمد وسیم، وقاص صدیق اور حسن شہباز کو گرفتار کر کے 124 پاسپورٹس، فائلیں، 2 لیب ٹاپ اور 5 کمپیوٹرز قبضے میں لے لیے ہیں۔

ٹریول ایجنسی کے خلاف کارروائی ترکی کے جعلی ویزے پر ڈی پورٹ ہونے والے مسافر کی نشاندہی پر کی گئی تھی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

FIA

پاکستان

lahore