Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر جوبائیڈن کی عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد

اسلام آباد:امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر مملکت عارف علوی کو یومِ...
شائع 23 مارچ 2021 12:02pm

اسلام آباد:امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر مملکت عارف علوی کو یومِ پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نےیوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت عارف علوی کے نام خط لکھا ہے جس میں یوم پاکستان پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاک امریایپارٹنرشپ علاقائی امن وخوشحالی کے مشترکہ مقصد پرمبنی ہے ،مشترکہ چیلنجزخصوصاً افغانستان میں قیامِ امن،کورونا وباء اورماحولیاتی تبدیلی پر قابوپانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے۔

خط میں مزید کہاگیاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور مشترکہ چیلنجز پر قابوپانے کیلئے بھی تعاون جاری رہے گا،ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔ **

پاکستان

Joe Biden

اسلام آباد

US President

President

Arif Alvi