Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش سے...
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2021 12:34pm

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش اور تیز ہواؤں سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہوگئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور سرد ہوائیں چلنے سے خنکی بڑھ گئی،شہر لاہور صبح سویرے آسمان پر بادل چھا گئے، ہلکی ہلکی بارش نے چھٹی کے روز کا مزہ دو بالا کردیا جبکہ بارش اور تیز ہواؤں سے درجہ حرارت میں واضح کمی ہو گئی۔

فیصل آباد، سائیوال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، جھنگ، شورکوٹ، خانیوال اور احمد پور سیال سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور تیز بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔

lahore

punjab

Rain

cold air