Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مولانافضل الرحمان آج مریم نواز اور (ن) لیگی قائدین سے ملاقات کریں گے

لاہور:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل...
شائع 21 مارچ 2021 08:51am

لاہور:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آج مریم نواز اور مسلم لیگ (ن)کے قائدین سے ملاقات کریں گے،جس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوگی۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ آج جاتی امرا ءمیں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے دیگر رہنما ءبھی موجود ہوں گے جبکہ جمعیت علماءاسلام (ف)کے اہم قائدین بھی ملاقات میں شرکت کریں گے۔

ملک کی مجموعی صورتحال اور پی ڈی ایم کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی جبکہ شہبازشریف کی گرفتاری اور دیگررہنماؤں پر غداری کے مقدمات پر تبادلہ خیال ہوگا اور پی ڈی ایم کے جلسوں اور دیگر سرگرمیوں پر مشاورت ہوگی۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

PDM

Maryam Nawaz

lahore

Fazal ur Rehman

JUIF