Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے...
شائع 20 مارچ 2021 08:59am

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ نے آئی سی سی کو معاملے پر خط لکھ دیا۔ ویزوں کے حوالے سے کوئی مشکل نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ کرکٹ ٹیم، فینز، میڈیا کو ہرطرح کی سہولیات کے ساتھ ویزے جاری کردئیے جائیں گے۔

اکتیس مارچ کو آئی سی سی کا اجلاس ہوگا، جس میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

ٹی ٹوئںٹی ورلڈکپ اکتوبر نومبر میں بھارت میں شیڈول ہے۔

پاکستان نے اکتیس مارچ تک ویزوں کےحوالے سے ضمانت مانگی تھی۔

cricket

پاکستان

PCB

BCCI

T20 World Cup