Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوروناکیسز میں اضافہ:حافظ آباد اور گجرات کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے وار بڑھ رہے ہیں مگر ایس او پی پر...
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2021 01:27pm

لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے وار بڑھ رہے ہیں مگر ایس او پی پر عملدرآمد کم ہوتا جارہا ہے،محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے حافظ آباد اور گجرات کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

کورونا وائرس بے قابو ہوتا جارہا ہے، موذی مرض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد بھی انتہائی کم ہوگیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے گجرات اور حافظ آباد کے زیادہ مثبت کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا ہے مگر ایس او پی کے حوالے سے شہریوں کی غیر سنجیدگی ختم نہ ہوسکی،شہریوں کےغیر ذمہ دارانہ رویئے وائرس کے پھیلاو کا سبب بن رہے ہیں۔

پنجاب میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ تک پہنچ گئی ہے، اموات بھی 5ہزار 500ہوگئی ہیں۔

ہیلتھ ورکرز اور بزرگوں کی ویکسی نیشن جاری ہے مگر احتیاطی تدابیپر پر عمل ہی وائرس کے پھیلاو کو روک سکتا ہے جس کیلئے عوام اور حکومت دونوں کو سنجیدہ رویہ اپنانا ہوگا۔

coronavirus

lahore

punjab

hafizabad

Gujrat