Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف آنا چاہیں تو 24 گھنٹےمیں انتظامات کرسکتے ہیں،وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف آنا...
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2021 03:42pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف آنا چاہیں تو 24گھنٹے میں انتظامات کرسکتے ہیں،حکومت نے مریم نواز کو بیرون ملک جانے کا نہیں کہا، فضل الرحمان کو بتا دیا تھا آپ کے ساتھ ہاتھ ہوگا، زرداری تاش چھاتی سے لگا کر کھیلتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مارچ ملتوی کرکے اچھا فیصلہ کیا،فضل الرحمان کوپہلےکہاتھاکہ آپ کےساتھ ہاتھ ہوگا،یہ 6ماہ سے صرف ٹی وی ٹی وی کھیل رہے تھے ،عمران خان اللہ تعالیٰ کے حکم سے کہیں نہیں جارہے،وزیراعظم نےکوروناکی وجہ سےجلسےمنسوخ کئے۔

شیخ رشید نے کہاکہ نوازشریف وپس آناچاہیں تو24گھنٹےمیں انتظامات کرسکتےہیں،نوازشریف کا پاسپورٹ زائدالمعیاد ہوچکا ہے،نوازشریف کو خصوصی دستاویزات دےسکتے ہیں،نوازشریف نےاپناپاسپورٹ خودرینیونہیں کرایا،مختصرنوٹس پرنیاپاسپورٹ جاری کرنے کو تیار ہیں ،نوازشریف پاسپورٹ پرصرف پاکستان آسکیں گے۔

وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نےتاریخی رمضان پیکج دیا ہے،192ممالک کا ویزا آن لائن کردیا ہے،پاسپورٹ کی معیادبھی10سال کردی ہے،تمام ممالک کےنادراافسران تبدیل کئےجائیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں2سیاسی سوچ کے گروپ ہیں ،ن لیگ میں دونوں گروپ ایک ہی خاندان سے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری تاش چھاتی سے لگا کر کھیلتے ہیں،پی ڈی ایم سے کہوں گا کہ اسمبلیوں میں آئیں،پی ڈی ایم اسمبلیوں میں آکرانتخابی اصلاحات کرے،حکومت نےمریم نوازکوبیرون ملک جانےکانہیں کہا،پیپلزپارٹی والوں سے میری پرانی دوستیاں ہیں۔

Interior Minister

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed

Maryam Nawaz

اسلام آباد