Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کرکے سہولت بازار اتھارٹی کےقیام کافیصلہ

لاہور:پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کرکے سہولت بازار...
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2021 12:55pm

لاہور:پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کرکے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں سہولت بازار اتھارٹی کے قیام اور سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی ،جس کے پیٹرن انچیف عثمان بزدار اور چیئرپرسن وزیر صنعت اسلم اقبال ہوں گے،سہولت بازار اتھارٹی صوبے بھر میں سہولت بازاروں کے قیام کو یقینی بنائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم بھی لگائے جائیں گے جہاں کاشتکار اپنی اشیاء براہ راست فروخت کرسکیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سہولت بازاروں کا دائرہ کار ہر ضلع اور تحصیل تک بڑھایا جائے گا، یہ بازارسال کے365دن فنکشنل رہیں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات اور حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا، اتھارٹی صوبے بھر میں400سے زائد سہولت بازار قائم کرے گی۔

عثمان بزدار کا مزیدکہنا تھا کہ سستے سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پرملیں گی، عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore