Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری شوگرملز کیس: نیب نے مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا

لاہور :قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں...
شائع 17 مارچ 2021 12:29pm

لاہور :قومی احتساب بیورو(نیب)لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کو 26 مارچ کو دوبارہ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا،مریم نواز کو 26 مارچ بروز جمعے کونیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں،چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز پر منی لانڈرنگ میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزامات ہیں،نئے شواہد کی روشنی میں مریم نواز سے تحقیقات کرنی ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اس سے قبل 11 اگست 2020 کو نیب لاہور میں پیش ہوئیں تھیں ۔

NAB

Maryam Nawaz

lahore