Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب لاہور نے مریم نواز کے بیان پر نوٹس لے لیا

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب ) نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2021 03:57pm

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب )لاہور نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر نوٹس لے لیا اوراعلامیہ جاری کرتے ہوئے مریم نواز کے بیانات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

نیب لاہور کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کیخلاف نیب میں منی لانڈرنگ اور چوہدری شوگر ملز کے مقدمات زیر تحقیقات ہیں،مریم نواز نے ذاتی حثیت میں طلبی پر ملکی فضاء کو اشتعال انگیزی کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی،نیب، عدلیہ اور لاء اینڈ آڈر سے متعلقہ اداوروں کیخلاف بغاوت سے لبریز بیان بازی بھی کرتی رہیں جس کا مقصد نیب کا شریف خاندان کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے مقدمات کی تحقیقات میں رخنہ ڈالنا ہے۔

نیب اعلامیے میں مزیدکہا گیا ہے کہ مریم نواز اس طرز عمل سے اپنے خلاف جاری تحقیقات سے باقاعدہ روگردانی کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں، قومی اداروں کو ایک دوسرے کے مدمقامل کھڑا کرنے کی فضاء قائم کرنے کی سعی کی جاتی رہی ہے۔

نیب اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ نیب کی کسی سیاسی پارٹی سے کسی قسم کی کوئی وابستگی نہیں۔

NAB

Maryam Nawaz

lahore