Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر مریم نواز کو نوٹس جاری

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب)کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر لاہور...
شائع 15 مارچ 2021 03:14pm

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب)کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو 7اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفرازڈوگرکی سربراہی میں2رکنی بینچ نے نیب کی صدر مریم نواز کخلا ف ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں، 11 اگست 2020 کو انہیں بلایا گیا، مگر انہوں نے اپنے ساتھیوں سے مل کر نیب آفس پر حملہ کر دیا، مریم نواز ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں ،ضمانت منسوخ کی جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے نیب آفس ہنگامہ آرائی کے بعد ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کیوں نہیں کی، ایک سال بعد آپ ضمانت منسوخی کیلئے آئے ہیں، کیا آپ سوئے ہوئے تھے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضمنی انتخابات اور سینٹ انتخابات سمیت دیگر وجوہات کی بنا ءپر ضمانت منسوخی کی درخواست دائر نہیں کی۔

عدالت نے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کی چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت خارج کرنے کیلئے نیب لاہور کی درخواست پر مریم نواز کونوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7اپریل تک ملتوی کردی۔

NAB

LHC

Maryam Nawaz

lahore