Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کی درخواست سے زیادہ مضحکہ خیز کوئی بات نہیں ہوسکتی،مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کی...
شائع 15 مارچ 2021 12:57pm

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کی درخواست سے زیادہ مضحکہ خیز کوئی بات نہیں ہوسکتی،کرپشن پکڑنے میں ناکامی پر نیب نے رونا شروع کردیا ہے، ان کیخلاف تو خود مقدمہ درج ہونا چاہیئے۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے جاتی امرا ءکے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زندہ باد ہے اور رہے گا،کسی کابیان توڑ مروڑ کرپیش نہیں کرنا چاہیئے،نیب کوباربارانتقام کانشانہ بنایاتوآپ خود اس کی زدمیں آئیں گے، اداروں کی سیاست میں مداخلت بندہونی چاہیئے ،اس میں غلط کیاہے،میاں جاوید لطیف کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ان کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا۔

مریم نواز نے نیب پر تنقیدکرتےہوئے کہا کہ ضمانت منسوخ ہونے کی دھمکی سے ڈرایا نہیں جاسکتا، نیب نے ہائیکورٹ میں جھوٹ بولا کہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی،لاہورہائیکورٹ میں نیب کی درخواست مضحکہ خیزہے،ناکام ہوگئےتوعدلیہ کاکندھااستعمال کررہے ہیں ،میں نیب کی دھمکیوں سےڈرنےوالی نہیں،2دفعہ جرم بے گناہی میں جیل کاٹ لی، تیسری بار بھی چلی جائیں گی۔

نائب صدر ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی ویکسی نیشن یہی ہے کہ عوام انہیں اقتدار سے نکال باہر کریں،نیب کاکام کرپشن ختم کرنا ہے ،نیب نے اپنی ذمہ داریاں تبدیل کرلی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ تمام مہریں ایک ہی خانےمیں لگیں،ووٹ کیسےمستردہوا،زندگی اورموت اللہ کےہاتھ میں ہے ،ڈرنے والی نہیں،نیب کرپشن پکڑنےکاادارہ نہیں رہا،نیب عمران خان کے مخالفین کوحراساں کرنےکاادارہ ہے ،عمران خان ایک کٹھ پتلی ہیں ،عوام پرمسلط کئےگئےہیں،پی ڈی ایم ان کےساتھ بیٹھےگی اورنہ ہی بات کرےگی۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کوروناصرف اپوزیشن کےجلسوں میں آتا ہے ،عمران خان کوروناسے بڑاخطرہ ہیں،استعفوں اور لانگ مارچ پر آج ن لیگ کے اجلاس میں مشاورت ہوگی،تمام ارکان نےیوسف رضاگیلانی کوووٹ دیا،یوسف گیلانی جیتتےتوعبدالغفورحیدری بھی جیت جاتے۔

مریم نواز نے ملک سے باہر جانے کی خبروں کی تردید کرتےہوئے کہا کہ حکومت جانے سے پہلے ملک سے باہر نہیں جاؤں گی ، ٹرےمیں پاسپورٹ اورٹکٹ لائیں توبھی باہر نہیں جاؤں گی،اگر ہمت ہے تومیاں صاحب کی ویڈیولائیوچلائیں۔

NAB

LHC

Maryam Nawaz

lahore