Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کی 4اہم شاہراہوں کی تعمیر و توسیع کی اصولی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کی 4 اہم شاہراہوں کی...
شائع 14 مارچ 2021 03:24pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کی 4 اہم شاہراہوں کی تعمیر و توسیع کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں صوبے کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر جاری پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں نئی سڑکیں بنا نے پر غور کیا گیا۔

اجلا س کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی4اہم شاہراہوں کی تعمیر و توسیع کی اصولی منظوری دے دی۔

اجلاس سے خطاب کرتےہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی، پیر محل، چوک اعظم، لیہ اور تونسہ دو رویہ سڑک کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا،204کلو میٹر طویل دورویہ سڑک سے آمدورفت میں بے پناہ آسانی آئے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جھنگ بائی پاس،شورکوٹ رورڈ کا منصوبہ بھی جلد شروع کریں گے ،150 کلو میٹر طویل دیپالپور، پاکپتن، وہاڑی روڈ کے منصوبے کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا،75کلومیٹر طویل حاصل پور،بہاولنگر روڈ کے منصوبے پر کام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

cm punjab

lahore