Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نےمریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع...
شائع 13 مارچ 2021 01:02pm

نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، اور اس حوالے سے پراسکیوٹر جنرل نیب کی وساطت سے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، مریم نواز کے خلاف چودھری شوگر ملز سمیت دیگر انکوائریز پر تحقیقات جاری ہیں، چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کیلئے مریم نواز کو متعدد مرتبہ طلب کیا گیا، لیکن وہ ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہیں، ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔

NAB

Maryam Nawaz

Lahore High Court