Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ سیکورٹی انچارج کی نئی تعیناتی

سینیٹ سے کیمرے نکلنے کے بعد ایک اورمعاملہ سامنےآگیا ، سینیٹ...
شائع 12 مارچ 2021 10:59pm

سینیٹ سے کیمرے نکلنے کے بعد ایک اورمعاملہ سامنےآگیا ، سینیٹ سکیورٹی انچارج کی تعیناتی ایک روز پہلے کی گئی نوٹی فیکیشن بھی 11 مارچ کو جاری ہوا۔

سینیٹ ہال میں خفیہ کیمرےلگائے جانے کا معاملہ موضوع بحث بنا ہوا ہے اور یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ سینیٹ سیکیورٹی انچارج کی تعیناتی 11 مارچ کوہوئی۔

سینیٹ سیکیورٹی انچارج وجاہت افضل گزشتہ روزتعینات ہوئے۔ گریڈ18کےوجاہت افضل کی تعیناتی کانوٹیفکیشن11مارچ کوجاری ہوا۔

دوسری جانب اپوزیشن نے سیکرٹری قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا ، اپوزیشن نے گزشتہ 24 گھنٹے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی، خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس، گیٹس، راہداریوں اور سینیٹ ہال کے اردگرد کے علاقوں کی فوٹیج فراہم کی جائے، انھوں نے سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کیمروں کی نشاندہی کے معاملے پر اپوزیشن اراکین نے سیکریٹری قومی اسمبلی اور پریزائیڈنگ افیسر کو الگ الگ خطوط لکھے ہیں ، جس میں پارلیمنٹ ہاوس میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کو منظر عام پر لانے اور سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خطوط میں کہا گیا ہے کہ خفیہ کیمرے نصب کر کے آئین کے آرٹیکل 226کی خلاف ورزی کی گئی، غیر قانونی اقدام کے پیچھے چھپے عناصر کو منظر عام پر لایا جائے، بر آمد کیے گئے کیمروں اور دیگر سامان کو تحویل میں لے کر محفوظ بنایا جائے، حکومت اور اپوزیشن کے مساوی نمائندوں پر مشتمل سینیٹ کی تحقیقاتی کمیٹی معاملے کی چھان بین کرے۔

ECP

Senate election