Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ایم این ایز کو یرغمال بناکر ووٹ لیا گیا' پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت

پی پی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوشبلی ...
شائع 10 مارچ 2021 10:23pm

پی پی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کوشبلی فرازکےبیان کانوٹس لیناچاہئے، ایم این ایز کویرغمال بناکراعتمادکاووٹ لیاگیا۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سعید غنی نے کہا کہ شبلی فراز نےسنگین اعتراف کیاہے، پنجاب کےصرف7شہروں میں تعلیمی ادارےبندکیےگئےہیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ حج جب سوال اٹھاتا ہےتو جواب دیناچاہئے، ڈسکہ میں الیکشن کےدوران سارادن فائرنگ ہوتی رہی۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےبھی دوبارہ الیکشن کرانامناسب سمجھا، علی گیلانی کےخلاف ثبوت ہیں توالیکشن کمیشن میں لےجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناصرحسین شاہ نےآڈیو کومسترد کردیا ہے، آڈیو کی تحقیقات کروالیں سب سامنےآجائےگا۔

اس موقعے پر پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود کا کہنا تھا کہ شبلی فرازنےکہاکہ سیاسی طورپرہرحربہ استعمال کرینگے، ناصرحسین شاہ اورعلی حیدرگیلانی کی ویڈیوسامنےآئیں۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوآئین کےدائرےمیں رہتےہوئےکام کرناہے، اگرکوئی گڑبڑہوتی ہےتوتحقیق کرناالیکشن کمیشن کاکام ہے۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سےزیادہ پیسہ آصف زرداری کےپاس ہے، عبدالقادر کا یہ جرم ہےکہ وہ پیسےوالا ہے، عبدالقادرکےخلاف کوئی ثبوت ہےتوسامنےلائیں۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ عبدالقادرکوٹکٹ دےکرواپس لےلیاگیا،اپنابندہ بھی بیٹھایاگیا،جیتنے کےبعد عبدالقادر کوپارٹی میں شامل کرلیاگیا،عبدالقادرکاٹکٹ اعتراض پرواپس لےلیاگیاتھا، عبدالقادرآزاد شخص ہیں،انہوں نےپارٹی جوائن کی۔

ECP

PPP

Saeed Ghani

Senate election