ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز
اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کےدوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگیا،60سال سے زائدعمر افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔
پاکستان میں انسداد کوروناکی ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگیا،دوسرے مرحلے میں 60سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جاری ہے۔
ویکسی نیشن کیلئےمعمر افراد کو پہلے سے رجسٹریشن کرانی ہوگی،رجسٹریشن کےبعدبتائے ہوئےمرکز پرجاکرویکسین لگوائی جاسکے گی،جسٹرڈافراد کوتصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔
پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز
لاہور:پنجاب حکومت نے کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبے بھر میں بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ شروع کےو جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر میں 60سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی جبکہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہویکسی نیشن سینٹرز پر بزرگ شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی، وہ خود بھی خصوصی سینٹرز کا وزٹ کرکے سہولتوں کا جائزہ لیں گے۔
Comments are closed on this story.