Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کا پہلا مذہب اسلام ہے جس نے خواتین کو حقوق دیئے، شاہد آفریدی

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام پہلا مذہب ہے جس نے...
شائع 09 مارچ 2021 09:04am

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام پہلا مذہب ہے جس نے خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا کہ اسلام دنیا کا پہلا مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا ہے ۔ چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو صحت کا یا کوئی اور شعبہ ہو۔

شاہد آفرید ی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں سورۃ آل عمران کی آیت 195 کا انگریزی ترجمہ بھی شیئر کیا۔

جس میں اللہ تعالیٰ کا کہنا ہے کہ "میں تم میں سے کسی کام کرنے والے کی محنت ضائع نہیں کرتا، خواہ مرد ہو یا عورت اور تم آپس میں ایک (برابر) ہو۔"

Shahid Afridi

Tweet

Women's day

Aurat March