Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان دوبارہ منظم ہو رہی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ...
شائع 08 مارچ 2021 01:52pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان دوبارہ منظم ہو رہی ہے،ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کے خطرات ہیں۔

وفاقی وزراء شیخ رشید اور اسدعمر نے پمزاسپتال میں گزشتہ روز حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی۔

میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کل راولپنڈی اور اسلام آبادمیں دہشتگردی کے 2واقعات ہوئے، افواج پاکستان اورپولیس نےجانوں کانذرانہ پیش کرکے امن قائم کیا،زندگی کا کوئی معاوضہ نہیں ہے تاہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ پورا تعاون کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس اورفوج امن و امان قائم کرتی ہے، کل بھی فوج نے5دہشتگردوں کوہلاک کیاہے،ملک میں دوبارہ کالعدم ٹی ٹی پی منظم ہورہی ہے،ملک میں دوبارہ دہشتگردی کےخطرات ہیں ،دہشتگرد شکست کھائیں گےاورملک میں امن وسکون کی فضا قائم ہوگی۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں 3 ناکے ختم کریں گے، سارے ناکے فضول اور غریبوں کو تنگ کرتے تھے،گزشتہ روز جوپارلیمنٹ کےباہرہواقابل مذمت ہے،قائدئن کو بھی پریس کانفرنس کیلئےمناسب جگہ کا انتخاب کرناچاہیئے تھا۔

پولیس پرحملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

دوسری جانب پولیس پرحملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں زخمی سب انسپکٹر محمد جمیل کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل اوردہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

مقدمے میں بتایا گیاکہ پیٹرولنگ ڈیوٹی کے دورا ن 2موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی ، جس سے تینوں اہلکارزخمی ہوگئے ۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ آبائی گاؤں سرگودھا میں ادا کردی گئی۔

پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنرپیش کیا ، شہید نے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

TTP