Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت منظور، نیب سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس ...
شائع 08 مارچ 2021 12:09pm

لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسِٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کی۔

کپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب لاہور کی جانب سے 10مارچ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں طلب کر رکھا ہے جبکہ آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری نیب پشاور میں بھی زیر التوا ءہے۔

پشاور ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے، قانونی طور پر ایک ہی معاملہ پر دو صوبوں میں تحقیقات نہیں ہو سکتی، نیب کی جانب سے سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہےعدالت نیب لاہور کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو 29 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا اورنیب حکام کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

NAB

LHC

Captain Safdar

lahore

Bail