Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین سینیٹ بننے کا مشن، یوسف رضا گیلانی متحدہ کے در پر

یوسف رضا گیلانی سینیٹر تو بن گئے، تاہم اب چیئرمین سینیٹ بننے کا...
شائع 07 مارچ 2021 09:25am

یوسف رضا گیلانی سینیٹر تو بن گئے، تاہم اب چیئرمین سینیٹ بننے کا مشن لیے حمایت مانگنے متحدہ کے در پر پہنچ گئے ہیں۔

نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچے اور چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنی حمایت کی درخواست کی۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمیں ووٹ پڑنا وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد تھا، وزیراعظم اکثریت کھو چکے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی بولے سابق وزیراعظم ہمارے پاس ہے یہ خوش نصیبی ہے، ہمارے دروازے سیاسی نظریات کے لیے کھلے ہیں۔

متحدہ رہنماؤں نے یوسف رضا گیلانی کو حمایت کے لیے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہہ دیا۔

PPP

MQM

chairman senate

Yousuf Raza Gilani

Khalid Maqbool Siddiqui