Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی پی ٹی آئی کی استدعا

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے ، تحریک انصاف...
شائع 06 مارچ 2021 07:22pm

یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے ، تحریک انصاف نے الیکشن کمشین سے رجوع کرلیا ، مریم نوازکیخلاف بھی قانونی کارروائی کی استدعا بھی کردی گئی۔

تحریک انصاف کے فرخ حبیب ، ملائیکہ بخاری اورکنول شوزب نے درخواست دائرکی ۔درخواست میں ناصرشاہ کی آڈیوٹیپ کا بھی حوالہ دیا گیا ۔

درخواست میں کہا گیا علی حیدرگیلانی ارکان اسمبلی کورشوت دیتے رہے،مریم نوازنے بھی ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا ۔۔ میڈیا سے گفتگومیں فرخ حبیب نے کہاکہ انتخابات میں پیسے کوروکنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ۔

ملائیکہ بخاری بولیں سینیٹ انتخابات میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں ۔ خریدنے کیلئے نوٹوں کی منڈی لگائی گئی الیکشن کمیشن اس کی تحقیقات کرے ۔

تحریک انصاف نے درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقررکرنے کی بھی استدعا کی ۔

Farrukh Habib

ECP

Senate election

Yousuf Raza Gilani

petition