Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

این اے75 ڈسکہ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ سے متعلق الیکشن...
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2021 03:18pm

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

‏حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

حکومتی امیدوار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حلقہ این اے 75 میں دوبارہ انتخابات کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

علی اسجد ملہی نے سپریم کورٹ سے اپنی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی استدعا کردی۔

Supreme Court

ECP

اسلام آباد

Daska

NA 75