Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے درخواست دائر

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف...
شائع 05 مارچ 2021 11:43am

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا گیا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا ۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی موسی گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی گئی، سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ علی موسی گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔

دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے، اس کی انکوائری کی جائے، یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

خیال رہے اسلام آباد کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے جبکہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 7 مسترد ہوئے۔

ECP

apeal

lahore

PPP

Yousuf Raza Gilani

Notification