وزیراعظم عمران خان کا چوہدری برادران سے رابطہ
وزیراعظم عمران خان نے چوہدری برادران سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان اور چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چوہدری برادران سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی، وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا اور پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدواروں کے بلامقابلہ انتخاب کیلئے کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے چودھری پرویزالٰہی سے ہفتے کو اعتماد کے ووٹ لینے پر مشاورت کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی چودھری برادران کو ٹیلیفون کیا اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ آپ نے سینیٹ کو احسن طریقے سے چلایا ہے، خوشی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر چئیرمین سینیٹ کے عہدے کیلئے آپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ چوہدری برادران نے صادق سنجرانی کے دوبارہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
Comments are closed on this story.