Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مجھے آٹھ کروڑ روپے کی آفر ہوئی' پی ٹی آئی رکن اسمبلی

پی ٹی آئی کےرکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام نے کہا ہے کہ مجھے...
شائع 03 مارچ 2021 06:03pm

پی ٹی آئی کےرکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبدالسلام نے کہا ہے کہ مجھے اٹھ کروڑ روپے کی آفر ہوئی،تمام ثبوت وزیراعلیٰ کو بھیج دیئے ہیں،ووٹ کی خریدوفروخت کرنےوالوں کےبےنقاب کریں گے

بیان میں انہوں نے کہا کہ مجھے آٹھ کروڑ روپے کی آفر کی گئی۔

عبدالسلام کا کہنا تھا کہ بارگینگ ہوتی رہی اور میں بھی چیٹ کرتا رہا۔

عبدالسلام کا کہنا تھا کہ تمام چیٹ وزیراعلیٰ کو ثبوت کے طور پربھیج دی، ہم نےخریدوفروخت کرنے والوں کوبےنقاب کرنا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، پی ٹی آئی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی۔

ECP

imran khan

Senate election