Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ اسمبلی :پولنگ کے دوران خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل برآمد

کراچی:سندھ اسمبلی میں پولنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی...
شائع 03 مارچ 2021 02:19pm

کراچی:سندھ اسمبلی میں پولنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماءخرم شیر زمان کی جیب سے موبائل برآمد ہوا،جس پر پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا۔

سندھ اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کے دوران پی ٹی آئی رہنماءخرم شیر زمان کی جیب سے موبائل برآمد ہوا ہے،پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پرپابندی ہے۔

پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شمیم ممتاز نےخرم شیر زمان کی جیب میں ہاتھ ڈالر کر موبائل فون برآمد کیا ،موبائل برآمد ہونے پر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج کیاگیا۔

پی ٹی آئی رہنماء کی جیب سے فون برآمد ہونے پر سندھ اسمبلی میں شورشرابہ شروع ہوگیا ،جس پر پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی کے دوسرے ارکان کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی۔

karachi

Sindh Assembly

Senate election

khurram sher zaman