Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ای سی پی کی نگراں کمیٹی کا لیاقت جتوئی کو نوٹس

سینیٹ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی نگران ...
شائع 02 مارچ 2021 07:56pm

سینیٹ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی نگران کمیٹی نے پہلا نوٹس جاری کردی۔

الیکشن کمیشن کی کمیٹی نے لیاقت جتوئی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے نوٹس بھیج کر دستاویزی ثبوت طلب کر لیے۔

سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی قائم نگران کمیٹی نے کام شروع کر دیا، الیکشن کمیشن کی کمیٹی نے لیاقت جتوئی کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔

سیف اللہ ابڑو کی مبینہ طور پر سینیٹ انتخابات کے لیے 35 کروڑ کے عوض ٹکٹ کا نوٹس لے لیا، کمیٹی نے لیاقت علی جتوئی کو نوٹس بھیج کر دستاویزی ثبوت طلب کر لیے۔

الیکشن کمیشن میں نگران کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈی جی لاء کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک،نیب،ایف آئی اے ،ایف بی آر اور نادرا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے اگر کسی بھی فرد کے پاس سینیٹ انتخابات میں ووٹ دینے یا اجتناب کے عوض مالی فوائد کے ثبوت ہیں تو کمیٹی کو فراہم کیے جائیں۔

ECP

PPP

senate

Senate election