Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن ، پی ٹی آئی سندھ میں پھوٹ پڑ گئی

سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سندھ میں پھوٹ پڑ گئی۔ من پسند...
شائع 02 مارچ 2021 07:32pm

سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی سندھ میں پھوٹ پڑ گئی۔

من پسند افراد کو ٹکٹ دینے پر بیشتر اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا۔ ایم پی اے کریم بخش گبول،شہریار شر،اسلم ابڑو باغی ہوگئے۔

کریم گبول اور شہریار شر نے کل ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا، دونوں نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ نہ دینےکا اعلان کیا۔ کریم بخش گبول کراچی سے ایم پی اے بنے ہیں۔

شہریار شر گھوٹکی اوباڑو سے ایم پی اے بنے ہیں، اسلم ابڑو جیکب آباد سے ایم پی اے بنے ہیں۔

پی ٹی آئی میں کراچی کا ٹولہ حاوی ہے ، باغی اراکین کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ کے رہنماؤں کو نظر انداز کردیا۔

باغی اراکین نے پارٹی پالیسی پر کھل کر تنقید کی ۔ پی ٹی آئی سندھ میں دھڑے بندی کھل کر سامنے آگئی۔

پیپلز پارٹی اس دھڑے بندی سے پورا فائدہ اٹھائے گی ۔سینیٹ انتخابات کے لیے جوڑ توڑ مکمل کرلی گئی ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ سے 9 سینیٹر منتخب کروانا چاہتی ہے ۔ارکان کی کھلی بغاوت سے پی ٹی آئی کو دھچکا لگا ہے اور امکان ہے کہ باغی ارکان عنقریب پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

ECP

Senate election

Election Commission