Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کردیا

کراچی :سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے الیکشن...
شائع 02 مارچ 2021 02:44pm

کراچی :سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کردیا۔

جناح اسپتال سے سندھ اسمبلی آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کررہا ہے،گھوٹکی الیکشن میں بلاول اور مراد علی شاہ جائیں تو کچھ نہیں، ملیر کے ضمنی الیکشن میں حلیم عادل شیخ جائے تو باہر نکالنے کا حکم،ڈسکہ الیکشن میں نتیجہ کچھ اور آتا ہے ملیر میں کچھ اور، الیکشن کمیشن نے اس گندے دھندے کو سپورٹ کیا ہے، 3 ایم پی ایز کا ضمیر کل ہی کیوں جاگا، کام تو پہلے بھی نہیں ہورہے تھے، ایک جیسا اسکرپٹ پڑھنے کو دے دیا گیا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے جی تھری اور اینٹی ائیر کرافٹ گنیں سمیت جدید اسلحہ موجود ہے، ان کو گنیں کس نے دی ان کو کون پکڑے گا؟میرا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے مگر سندھ میں ڈاکوؤں کا اسلحہ کس نے دیا۔

رہنماء پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کسٹم کو کہتا ہوں کہ ایک دن اسمبلی میں آئیں، تمام گاڑیاں چیک کریں پتہ چل جائے گا کہ کس کا پاس غیر قانونی گاڑیاں ہیں، میں اپنی گاڑی بھی لاتا ہوں اسے بھی چیک کریں شروعات مجھ سے کریں۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا مزیدکہنا تھا کہ کل جو کچھ سندھ میں ہوا صدارتی آرڈیننس میں ان ہی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ نے اشارہ دیا الیکشن کمیشن جانبدار ہو گیا ہے۔

سندھ میں سینیٹ کے انتخابات تحریک انصاف کیلئے امتحان بن گئے

سندھ میں سینیٹ کے انتخابات تحریک انصاف کیلئے امتحان بن گئے، پہلے تین اراکین اسمبلی منحرف ہوگئے اور پھر جب قیادت نے ہوٹل ہوٹل کھیلنا شروع کیا تو مزید 3اراکین روٹھ کر گھروں کو لوٹ گئے۔

تحریک انصاف سندھ کی پریشانی مسلسل بڑھ رہی ہے،3اراکین سندھ اسمبلی کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو پارٹی قیادت سے ناراضگی کے باعث منحرف ہوئے تو تحریک انصاف نے ان کے اغوا ءکا دعویٰ کردیا۔

تینوں اراکین نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے اغوا ءکے دعوے کو مسترد کردیا لیکن پی ٹی آئی قیادت نے دیگر تمام اراکین کو مقامی ہوٹل میں جمع کیا ،شاید خدشہ ہے کہ مزید کوئی اور رکن اسمبلی منحرف نا ہوجائے مگر پھر گورنر ہاوس سے حکم موصول ہوا کہ اس ہوٹل میں اراکین محفوظ نہیں انہیں دوسرے ہوٹل منتقل کیا جائے۔

بچارے فردوس شمیم اور خرم شیر زمان دیگر اراکین کو لے کر چل دیئے دوسرے ہوٹل کی جانب مگر ربستان خان، علی عزیز جی جی اور سعید آفریدی نے ساتھ چھوڑ دیا اور ہوٹل جانے کی بجائے گھروں کو لوٹ گئے ۔

ECP

karachi

Opposition leader

Sindh Assembly

Haleem Adil Sheikh