Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف اور خواجہ آصف کو ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسلام آباد جانے کی اجازت

لاہور :احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف اور سابق...
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021 03:37pm

لاہور :احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے صدرشہباز شریف اور سابق وزیردفاع خواجہ آصف کو سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔

لاہور کی احتساب عدالت نےجیل حکام کی درخواست پردونوں اراکین اسمبلی کوسینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے اسلام آباد جانے کی اجازت دے دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے دونوں اراکین اسمبلی کو اسلام آباد لے کر جانا ہے، عدالت دونوں اراکین کو اسلام آباد لےکر جانے کا حکم دے۔

جس پر احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری اور اکمل خان نے دونوں اراکین کو اسلام آباد جانے کا حکم دیا۔

اس سے قبل آج ہی احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما ءخواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 مارچ تک توسیع کر دی تھی۔

واضح رہے کہ کل 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات ہو رہے ہیں، جس کے سلسلے میں تمام صوبوں سے 50 فی صد اراکینِ سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 3 مارچ کو ہونے والا سینیٹ انتخاب وقت کی کمی کی وجہ سے پرانے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

اسلام آباد

lahore

Khuwaja Asif

shahbaz sharif

Senate election