Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بھی مورچہ...
شائع 01 مارچ 2021 03:04pm

اسلام آباد:سینیٹ انتخابات کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بھی مورچہ سنبھال لیا ، وزیراعظم نے اتحادیوں سمیت تمام اراکین اسمبلی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کیلئے دفترسنبھال لیا ، وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں وفاقی وزراء ،ارکان قومی اسمبلی اورحکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں،جس میں سینیٹ الیکشن سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقاتوں میں گورنرپنجاب چوہدری سرور ،وزیردفاع پرویزخٹک ،وفاقی وزیر شہزاد اکبراورعامرڈوگر بھی ملاقاتوں میں شامل تھے ۔

خواتین سمیت دیگراراکین نے ملاقاتوں میں اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعظم کوآگاہ کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ترقیاتی فنڈزمتعلقہ حلقوں کے نمائندوں سے پوچھ کراستعمال ہوں گے۔

عمران خان کا مزیدکہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے ،اتحادیوں سمیت تمام اراکین اسمبلی حاضری یقینی بنائیں ،عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیح ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

Senate election

parliment house