Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل جاوید نےسپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءسینیٹر فیصل جاوید نے...
شائع 01 مارچ 2021 11:40am

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءسینیٹر فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کی بات سنی گئی، خفیہ رائے شماری تا قیامت نہیں ہے، سینیٹ انتخاب میں ووٹ کی نشاندہی ہو سکے گی، عمران خان ہر سطح پر کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ عدالت نے اپنی رائے دے دی،تفصیلی فیصلہ بھی آجائے گا،سپریم کورٹ کی رائےکاخیرمقدم کرتےہیں،تمام فریقین کوسناگیاعدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہوتی ہے،وزیراعظم کی خواہش تھی کہ کرپشن کا خاتمہ ہو،عدالت نےکہا ہے سیکریسی تاحیات نہیں ہے،عدالت نےشفاف الیکشن کیلئے ہدایات دیں،الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کاذمہ دارہے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ہر سطح کی کرپشن کا تحفظ چاہتی ہے، لوگ کرپشن کیخلاف باہر نکلتے ہیں کرپشن کے حق میں نہیں۔

Supreme Court

اسلام آباد

Senator Faisal Javed

Senate election

pti senator