Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے اہم قرار

اسلام آباد:اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے سینیٹ...
شائع 01 مارچ 2021 10:49am

اسلام آباد:اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے کو بہت اہم قرار دے دیا ۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے صدارتی ریفرنس فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ اللہ کی مہربانی ہے جو چاہتے تھے وہ مل گیا، سپریم کورٹ نے قابل شناخت سینیٹ پیپر کا کہہ دیا ہے، اب یہ الیکشن کمیشن پرہے کہ وہ بار کوڈ لگائے یا سیریل نمبر۔

اٹارنی جنرل کا مزیدکہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے یہ بھی کہا کہ انتخابات صاف شفاف ہونے چاہیئے، یہ رائے بہت اہم ہے کہ بیلٹ پیپر کی سیکریسی حتمی نہیں ہے۔

Supreme Court

اسلام آباد

Senate election

Attorney General

khalid javed khan