Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حفیظ شیخ سینیٹ کی سیٹ جیتیں گے'

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکہتے ہیں حفیظ شیخ سینیٹ کی سیٹ جیتیں گے...
شائع 28 فروری 2021 09:00pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدکہتے ہیں حفیظ شیخ سینیٹ کی سیٹ جیتیں گے ۔ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سینیٹ میں امیدواریوسف رضا گیلانی نے ترک صدر کی اہلیہ کا قیمتی ہار خزانے میں جمع کرانے کے بجائے بیوی کو دے دیا۔انہوں نے آصف زرداری کی کرپشن کو چھپانے کےلئے قربانی دی۔جبکہ حفیظ شیخ نے ملکی معیشت کو بہتر کیا۔ملک کی اکانومی کواٹھایا اور 20 ارب کے کرنٹ خسارے کو سرپلس کردیا۔

انہوں نےکہاآج ساری عرب دنیا پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ امریکا اور چین کے ساتھ ہمارے تاریخی اور بہتر تعلقات ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھ رہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کے لئے70سے 80 ہزار لوگوں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانی دی۔ فوج نےاتنی جانیں دیں ہیں تو ملک چل رہا ہے۔شمالی وزیرستان اورپاکستان میں دہشتگردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔بہارہ کہو واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیں گے،آئی جی کو ہدایت کررہاہوں کہ بارہ کہوواقعےمیں ملوث ملزم کوجلد گرفتارکریں۔

وفاقی وزیرداخلہ نےکہاکہ پی ڈی ایم سےدرخواست ہےکہ اپنےاحتجاج کو دو چاردن آگے لے جائیں، جب تک قانون کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہماری طرف سے ان کو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔وہ جب تک ٹھہرناچاہیں ٹھہریں، ہم پانی اوردیگر بندوبست کریں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان 2012 سے ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ تھالیکن اب فیٹف کے27 میں سے 23 نکات پورے ہوگئے ہیں۔

وزارت داخلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں.راوں سال ایف اے ٹی ایف کےمزید 3 نکات بھی پورے ہوجائیں گےاورپاکستان ایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی نکل آئے گا۔

فوج اور حکومت کا ایک دوسرے کا ساتھ کسی بھی ملک کو چلانے کے لئے ضروری ہوتا ہے۔پاکستان کا آج دنیا میں اہم رول اور نام ہے۔ پاکستان فوج کی کامیابیوں کی وجہ سے42ممالک کی تربیتی ورکشاپس ہوئیں۔ بھارت کےساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اس کےلئےضروری ہےکہ کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کی جائے اور بھارت آرٹیکل 370 کو واپس لے.

Hafeez Shiekh

Interior Minister

shiekh rasheed

اسلام آباد

Senate election

press confrence