Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جمال خاشقجی کاقتل:امریکی رپورٹ پر پاکستان کا ردعمل بھی سامنےآگیا

اسلام آباد:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے امریکی...
اپ ڈیٹ 28 فروری 2021 03:42pm

اسلام آباد:سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے حوالے سے امریکی رپورٹ پر پاکستان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

پاکستانی دفترخارجہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو سزا دلوانے کیلئے اقدامات کئے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے سعودی صحافی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی حکومت نے اس معاملے میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی سعودی عرب کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان قانون کی پاسداری اور قومی سالمیت و بقا کا احترام کرتا ہے ،پاکستان تمام اقوام عالم کی جانب سے انسانی حقوق کی پاسداری کو فروغ دینے کا حامی ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

Murder

jamal khashoggi

Reaction