Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ الیکشن ، جماعت اسلامی کا پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان

جماعت اسلامی نے سینٹ کے انتخابات میں جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی...
شائع 27 فروری 2021 11:05pm

جماعت اسلامی نے سینٹ کے انتخابات میں جنرل اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر پی ڈی ایم کے امیدواروں کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ڈی ایم نے جماعت اسلامی کے خاتون امیدوار کو سینٹ میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلز پارٹٰی کے صوبائی صدر ہمایون خان کے رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کے صوبائی قیادت سے جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرعنایت اللہ خان یقین دہانی کرائی کہ ٹیکنوکریٹ کی نسشت پر پیپلز پارٹی کے امیدوار فرحت اللہ بابر اور جنرل نشست پر ن لیگ کے عباس آفریدی، عوامی نیشنل پارٹٰی کے ہدایت اللہ، جے یو آئی مولانا عطاء الرحمان کے نام فائنل کردیا۔

ملاقات کے موقع پر پی ڈی ایم کی جانب سے مسلم لیگ ن کے عباس آفریدی اور میاں عالمگیر شاہ ،پیپلز پارٹی کی طرف سے فرحت اللہ بابر محمد علی شاہ باچہ، احمد کریم کنڈی ۔ جے یو آئی کی طرف سے مولانا لطف الرحمان اور محمود احمد بیٹنی ،عوام نیشنل پارٹی کی طرف سے حاجی ہدایت اللہ خان اور سردار حسین بابک شریک تھے۔

پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے سینٹ انتخابات میں پانچوں نشستیں جیتنے کے لیئے پر امید ہے۔

PDM

ppp leader

Senate election

Jamat e Islami

PDM Meeting